ایمسیٹ کیلئے آن لائن فارمس رجسٹریشن جاری

حیدرآباد ۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) ایمسیٹ 2014ء انجینئرنگ اگریکلچر میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی بغیر جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ 4 اپریل ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایم پی سی امیدوار “E”زمرہ انجینئرنگ کیلئے اور بی پی سی امیدوار AM اگریکلچر میڈیسن زمرہ کیلئے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے ہال ٹکٹ کے ذریعہ اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ فیس 250 روپئے اے پی آن لائن و مرکز پر داخل کرنا ہوگا۔ ایمسیٹ کراش کورس کوچنگ ادارہ سیاست کے زیراہتمام چارمینار نزد مکہ مسجد پنچ محلہ کمان میں رحمانیہ جونیر کالج اور ٹولی چوکی میں نیو ہولی فاطمہ ہائی اسکول برنداون کالونی متصل گیلکسی تھیٹر پر صبح 8.30 تا 11.30 بجے رہے گی۔ کوچنگ کلاسس کا آغاز آج یکم ؍ اپریل سے ہوگا۔ ایمسیٹ کوچنگ کے ماہرین اکبرالدین، اسمٰعیل سر، سید ذاکر، سیدصابر اور سبرامنیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایمسیٹ ریاست بھر میں 22 مئی کو مقرر ہے۔ 160 سوالات کے 160 نشانات ہوں گے اور رینک کے انٹرمیڈیٹ کے 25 نشانات کاویٹیج دیا جائے گا۔ دفتر سیاست عابڈس پر شام 5 بجے نام رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔