ایمسیٹ اور نیٹ کراش کورس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں ایمسیٹ اس سال کمپیوٹر پر آن لائن ہوگا ۔ فارمیسی ، وٹرنری سائنس ، اگریکلچر کے لیے ایمسٹ 2 اور 3 مئی کو دو ، دو سیشن میں ہوگا ۔ اور ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) کے لیے 4 ، 5 ، اور 7 مئی کو دو ، دو سیشن میں رہے گا ۔ نیٹ (میڈیکل ) 6 مئی کو مقرر ہے ۔ ایمسٹ میں کمپیوٹر پر سوالات کے جوابات دینا ہوگا ۔ اس کی کوچنگ کلاسیس صبح 8 تا 11 بجے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر اور چارمینار متصل پٹرول پمپ سری چندرا کالج میں جاری ہیں۔

 

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں روزگار پر
آج خصوصی سیشن
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں روزگار کے مواقع پر ایک خصوصی سیشن 5 اپریل کو 4 بجے دن فالکن انسٹی ٹیوشن ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ اس شعبہ میں روزگار کے شاندار مواقع ہے ۔ انٹر اور ڈگری کامیاب امیدوار اس میں شرکت کے لیے 3 بجے دن تک فون 7093744700 پر ربط کریں ۔۔