حیدرآباد ۔ 23 اگسٹ ۔ (پی ٹی آئی) ایمسیٹ II پرچہ سوالات کے افشاء کیس کی تحقیقات کرنے والی تلنگانہ سی آئی ڈی نے مزید ایک بروکر کو گرفتار کرلیا جس کے ساتھ ہی اس ضمن میں گرفتارشدگان کی تعداد 20 تک پہونچ گئی ۔ سی آئی ڈی کی آئی جی پی سومیا مشرا نے کہا کہ کوئمبتور کے ساکن ایک برورکر راجیش راج شیکھر کو گرفتار کیا گیا ہے جو کوئمبتور میں ایجوکیشن کنسلٹینٹ تھا ۔ اس اسکام کے مزید سرغنوں اور دیگر بروکروں کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔