ایمرجنگ کرکٹرز ڈیولپمنٹ گروپ کی ٹیموں کا دہلی ٹور

حیدرآباد ، 27 ستمبر (ای میل) ایمرجنگ کرکٹرز ڈیولپمنٹ گروپ کی انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹیمیں انٹر اسٹیٹ ایمرجنگ T-20 کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے 28 ستمبر تا 2 اکٹوبر دہلی کا ٹور کررہی ہیں۔ اس ضمن میں ای سی ڈی جی نے آج پری ٹور فنکشن کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے نومنتخب نائب صدر سریندر اگروال مہمان خصوصی رہے، جنھیں گروپ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ ارشاد علی بی سی سی آئی ٹی وی کمیٹی ممبرنے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی جبکہ صدر گروپ نعیم خان اور سکریٹری فیاض غازی بھی شریک رہے۔ دہلی ٹور کیلئے ای سی ڈی جی انڈر 16 سی ایچ سری سانی دھیداس (کیپٹن)، جے انوراگ (وائس کیپٹن)، جی گوتم گنیش، ایم سریکانت، او سدھاردھ، ٹی ایس نکھل، این میتھیو، وی ورشیت، وی رشیک، وشواناتھ، بھارگو سائی، ایم اے نصر پر مشتمل ہے جبکہ انڈر 19 ٹیم میں محمد اعجاز (کپتان)، کے وکرم، کے ومشی، ایس کے ظہیر، آریان کک، سمیر، یاسین، اظہر، ایس اے عبید، امین اللہ خان، محمد علی، سریش شامل ہیں۔ مسرز سریش اور نعیم خان ترتیب وار انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیم کے کوچ ہیں جبکہ مسٹر فیاض غازی ای سی ڈی جی کی طرف سے منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔