ایمبرائیڈری اور نیدل ورک ٹریننگ کے لئے درخواستوں کی طلبی

گلبرگہ : /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم ) گورنمینٹ انڈسٹرئیل ٹریننگ انسٹٹیوٹ فار بائز کے لئے 2014-15تعلیمی سال میں نئے چھ ماہ والے نئے دستکاری نصاب ایمبرائیڈری اینڈ نیدل ورک ٹریننگ کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس ٹریننگ کے لئے 14 سال سے 40سال کی عمر والے آٹھویںکامیاب یا ایس ایس ایل سی کامیاب امیدوار 14نومبر تک درخواستیں انسٹٹیوٹ کو پیش کرسکتے ہیں ۔ 15نومبر کو یہ امیدوار اپنی اسل دستاویزات کے ساتھ انٹرویو میں حاضر رہ کر داخلہ لے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے انڈسٹرئیل ٹریننگ انسٹٹیوٹ ،گلبرگہ سے ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔