ایل کے جی کے دو طلبہ کے منہ پر ٹیپ چسپاں کرنے والی ٹیچر معطل

گڑگاؤں ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت کے مضافات میں ایک اسکول ٹیچر ایل کے جی کے دو بچوں کو کلاس کے دوران خاموش رکھنے کی خاطر ن کے منہ پر سیلو ٹیپ چسپاں کردیا تھا ۔ اکٹوبر میں پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو ٹیپ سوشیل میڈیا پر گشت کررہا تھا ۔ جس میں ٹیچر کو کلاس کے دوران چار سال کے دو طلبہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی کے منہ پر سیلو ٹیپ چسپاں کرتا دکھایا گیا تھا ۔ ان دونوں بچوں کے والدین کی شکایت پر اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو فوری طور پر معطل کردیا ۔ اسکول کے پرنسپال گرو راج نے کہا کہ طلبہ کے والدین کی شکایت پر ہم نے سخت کارروائی کی ہے اور اس ٹیچر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ اس خاتون ٹیچر نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں طلبہ ساری کلاس میں گڑبڑ کررہے تھے اور بعض مرتبہ وہ فحش زبان استعمال کررہے تھے ۔۔