کریمنگر 13 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) کریمنگر کے کاپو واڑہ علاقہ میں لب سڑک ایک دوکان میں ہوئے ایل پی جی سلینڈر دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور اس کی لڑکی زخمی ہوگئی ۔ کریمنگر 1 ٹاؤن کے انسپکٹر نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 60 سالہ پربھاکر اپنے فوڈ سنٹر میں کام کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس دھماکہ میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 34 سالہ پدما کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ پولیس کے بموجب ڈاکٹرس نے اس خاتون کی حالت نازک بتائی ہے ۔