ایل جی کا نیا ٹی وی ، واشنگ مشین ، ریفریجریٹر متعارف

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : الیکٹرانک اشیاء فراہم کرنے والی مشہور کمپنی ایل جی نے LG اولیڈ 4K ٹی وی ڈابی ویژن کے ساتھ 21 کیلو گرام فرنٹ لوڈ واشنگ مشین ، ناک آن ڈوران ڈور ریفریجریٹر اور ایرپیوریفائر کے علاوہ اسمارٹ فون ایل جی ایکس اسکرین کو متعارف کروایا ۔ حیدرآباد میں ایل جی ٹیک شو 2016 کے دوران ان اشیاء کا آغاز عمل میں آیا ۔ یہ تمام اشیاء تمام تر عصری ٹکنالوجی سے تیار کئے گئے ہیں اور سہولت بخش ہیں ۔ ٹیک شو کے موقع پر سنجیو اگروال ڈائرکٹر سیلس ایل جی الیکٹرانکس نے حیدرآباد میں ایل جی پراڈکٹس کے متعارف کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ایل جی جنوبی ہند کے صارفین کی تمام امیدوں پر کھرا اترے گا ۔ انہوں نے ایل جی اولیڈ 4K ٹی وی معہ ڈالبی ویژن ( E6 سریز ) 21 کیلو گرام فرنٹ لوڈ کے واشنگ مشین ، ڈور ان ڈور ریفریجریٹر اسمارٹ فون ایل جی ایکس اسکرین کو گاہکوں کے لیے پیسہ کا بہترین نعم البدل قرار دیا ۔ مزید معلومات neeta.linz@lge.com فون 09599500951 پر حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔