ایل بی نگر میں کارڈن سرچ

حیدرآباد 27؍ مارچ (سیاست نیوز)  سائبرآباد علاقہ ایل بی نگر میں رات دیر گئے کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا جس میں گھر گھر تلاشی لی گئی اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مسٹر تفسیر اقبال کی قیادت میں 270 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیموں نے ایل بی نگر کے علاقہ فتح اللہ گوڑہ کا محاصرہ کر کے رات دیر گئے گھر گھر تلاشی لی ۔ اس آپریشن میں چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جبکہ 15 موٹر سیکلیں اور دوآٹوز کو دستاویزات کی عدم موجودگی پر ضبط کرلیا گیا ۔ ڈی سی پی مسٹر اقبال نے بتایا کہ عوام میں احساس تحفظ کو یقینی بنانے سائبرآباد میں وقفہ وقفہ سے اس قسم کی تلاشی مہم لی جا رہی ہے اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے ۔