حیدرآباد ۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے ایک شوروم کے قریب سے نومولود کی نعش برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سائی نگر کے علاقہ میں واقع ٹاٹا شوروم کے قریب ایک کپڑے میں لپٹی ہوئی پائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ یہ ایک دن کی نومولود لڑکی ہے جس کو کسی نے چھوڑ دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔