حیدرآباد ۔ /3 مئی (سیاست نیوز) ایل بی نگر میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ڈھائی سالہ کمسن ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرواتالو اور بھوانی کا ڈھائی سالہ بیٹا سوریا آج اپنے مکان کے روبرو کھیل رہا تھا کہ وہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بھوانی اپنے کمسن کو کھانا کھلارہی تھی کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور ورثہ کے حوالے کردیا ۔