ایل بی نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ گھریلو مسائل اور معاشی مجبوری کو ان کی خودکشی کی وجہ بتایا جارہا ہے۔ پولیس ایل بی نگر کے مطابق 48 سالہ ننداکشور جو پیشہ سے باورچی تھا۔ ایس بی ایچ کالونی ایل بی نگر کا ساکن بنایا گیا ہے۔ اس نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ شخص گھریلو مسائل اور معاشی تنگی کا شکار تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔