حیدرآباد ۔ /2 مئی (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے خانگی دواخانے کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ اے امروتا ساکن ہاؤزنگ بورڈ کالونی بی این ریڈی نگر گردے کے عارضہ سے متاثر تھی جس کے نتیجہ میں اس کی سرجری کی گئی تھی ۔ امروتا کو آرینج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر اس کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ فوت ہوگئی ۔ رشتہ داروں نے دواخانہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس ایل بی نگر میں ایک شکایت درج کروائی جس پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔