حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے بدنام زمانہ فینانسر ہمبراج کو گرفتار کرلیا۔ زائد شرح سود پر رقم قرض پر دینے والا یہ شخص غیر قانونی منی لینڈنگ کاروبار کرتا ہے رقم کی وصولی کیلئے ہراسای، جبراً اراضی اور مکانات کے دستاویزات پرامیسری نوٹ پر جبراً دستخط ، مار پیٹ، غنڈہ گردی اور عصمت ریزی جیسے واقعات میں ہمبراج ملوث ہے۔ اس کے علاوہ ایس سی، ایس ٹی ، اٹرسٹی کے مقدمات میں بھی یہ بدنام زمانہ شخص ملوث پایا گیا۔ لنگوجی گوڑہ سرور نگر علاقہ سے وابستہ یہ شخص سابق میں 5 مقدمات میں ملوث ہے اور گرفتاری کا سامنا بھی کرچکا ہے۔ ایک شکایت پر پولیس ایل بی نگر نے کارروائی کرتے ہوئے اس بدنام زمانہ شخص کو گرفتار کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔