ایل بی نگر میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص کو اسی کے مکان میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ ایم یادگیری جو پیشہ سے لیبر تھا ہری پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ کل وہ اپنے مکان کے باتھ روم میں مشتبہ طور پر گرکر زخمی ہوگیا تھا جس کے سرپر گہرے زخم آئے تھے تاہم وہ رات سوگیا اور جب صبح اس کی بیوی نے اسے نیند سے بیدار کیا تو وہ بے حوشی کے عالم میں تھا جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔