حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے رمیش جو پیشہ سے میڈیکل ریپرنزٹیٹیو تھا ۔ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 29 مارچ کے دن اس شخص کی بیوی بچے گھر میں نہیں تھے اور کسی رشتہ دار کے یہاں گئے ہوئے تھے ۔ تاہم کل سے رمیش کے بیوی بچے اس سے فون پر ربط قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کی کوئی اطلاع فراہم نہیں ہوئی اور جب بیوی بچوں نے مکان پہونچ کر دیکھا تو رمیش مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔