حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایل بی نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک سالہ لڑکی کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی ایک اپارٹمنٹ کے سیلر میں کھیل رہی تھی ۔ اس اپارٹمنٹ میں جو ممتا نگر ایل بی نگر میں واقع ہے اس ایک سالہ کمسن لڑکی جسونتی کا والد مہیش اپارٹمنٹ کا چوکیدار ہے اور مہیش کی بیوی گھریلو ملازمہ کا کام کرتی ہے لڑکی کھیل میں مصروف تھی کہ اس دوران وہ پارکنگ سے نکل رہی کار کی زد میں آگئی اور شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔