حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر اور ایس آر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ ساویتری جو این ٹی آر نگر کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ خرابی صحت سے کافی پریشان تھی ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ رتنا کماری جو امیرپیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیشور راؤ کی بیوی تھی ۔ اس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔