کریم نگر 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی صارفین کو برقی بل میں کمی کے لئے ایل ای ڈی بلب کا استعمال کرنے کے لئے کریم نگر کے مختلف مقامات پر برقی بل کی ادائیگی کے مراکز پر بازاری قیمت پر دستیاب ایل ای ڈی 120 روپئے والا بلب سبسیڈی پر صرف 65 روپئے وہ بھی ایک سال کی گیارنٹی پر سربراہ کیا جارہا ہے۔ اندرون ایک سال بلب خراب ہونے پر حل ہونے پر واپس دے کر دوسرا بلب حاصل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ رینویبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ رعایتی قیمت پر بلب سربراہ کررہی ہے اور ایک سال کی گیارنٹی، کمان چوراہا، وینکٹ سائی تھیٹر، سرکل برقی سب اسٹیشن، داسرا ہاسپٹل، منکمہ گوٹہ ممتا تھیٹر کے پاس یہ بلب دستیاب ہیں۔