ایل او سی کے پار اعتماد سازی اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد ۔3 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ایل او سی کے پار سے متعلق اعتماد سازی اقدامات کے موجودہ موقف کا کل نئی دہلی میں جائزہ لیں گے ۔ ایل او سی کے پار سی بی ایمز سے متعلق جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت رفعت مسعود ڈائرکٹر جنرل (ساؤتھ ایشیاء ) وزارت اُمور خارجہ کریں گے ۔ ہندوستانی وفد کی سربراہی رودریندرا ٹنڈن جوائنٹ سکریٹری (پاکستان ، افغانستان اور ایران ) وزارت اُمور خارجہ کے ذمہ رہے گی ۔ معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری اور انڈین ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون کے درمیان 25 جنوری کو منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا جائے ۔ جے ڈبلیو جی مختلف طریقوں اور امکانات پر غور وخوص کرے گا تاکہ لائن آف کنٹرول کے پار تجارت کے ضمن میں قواعد کار کو آسان اور بہتر بنایا جاسکے۔