حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : سماجی ، معاشی طور پر پسماندہ دیہی افراد کو سماجی سیکوریٹی اسکیمات کے تحت لائف انشورنس کور کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے لائف انشورنس کارپوریشن ماہ سوشیل سیکوریٹی کا اہتمام کررہی ہے ۔ موجودہ طور پر مرکزی حکومت کی اسپانسر کردہ ایل آئی سی کی ایک بڑی اسکیم ’ عام آدمی بیمہ یوجنا ‘ زیر دوراں ہے ۔ ایل آئی سی کی سوشیل سیکوریٹی اسکیمس کے تحت سال 2014-15 میں ملک گیر سطح پر 5.03 کروڑ نفوس کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ جب کہ سال 2013-14 میں یہ تعداد 1.18 کروڑ رہی ۔ ایل آئی سی نے خطہ غربت کے نیچے پچھلے مالیاتی سال کے دوران 1.38 لاکھ خاندانوں کے لیے تقریبا 440 کروڑ کے کلیمس ادا کئے ۔ ایل آئی سی نے پچھلے مالیاتی سال کے دوران خطہ غربت سے نیچے کے خاندانوں کے لیے بچوں کی تعلیم کے لیے 45.07 لاکھ اسکالر شپس کیلئے اپنا حصہ ادا کیا ۔ ایل آئی سی کی جانب سے یکم تا 31 اکٹوبر ماہ سوشیل سیکوریٹی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔۔