ایل آئی سی بلڈنگ میں آتشزدگی ،ریکارڈ محفوظ

نظام آباد:10؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے ایلمہ گٹہ میں واقع ایل آئی سی بلڈنگ میں ہوئی آتشزدگی کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہے کر IVٹائون سب انسپکٹر مدھو نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایل آئی سی آفس کے قریب واقع ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آفس میں اس کا اثر ہوا اور آگ بھڑکنا شروع ہوئی جس پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو شکایت کی جانے پر پولیس یہاں پہنچ کر اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھائی گئی۔ اس واقعہ میں تقریباً42لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ایل آئی سی چیف منیجر رام ناتھ بابو نے بتایا کہ ایل آئی سی کے پالیسی ہولڈرس کے ریکارڈس محفوظ ہے پہلی منزل میں ہوئی آگ کی وجہ سے کمپیوٹرس و دیگر اشیاء کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پالیسی داروں کے ریکارڈ محفوظ ہے اس کے علاوہ ڈاٹا سکندرآباد ڈیویژن آفس میں بھی محفوظ ہے۔ آن لائن کے ذریعہ اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پالیسی ہولڈرس میں موجودہ تجسس کو دور کرتے ہوئے انہوں نے ریکارڈس محفوظ رکھنے ہونے کا اظہار کیا۔