برمنگھم۔28جون (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کی عالمی نمبر پانچ کھلاڑی ایلینا سویٹو لینا نے ایڑی میں چوٹ کے باعث ومبلڈن میں عدم شرکت کا خدشہ ظاہر کردیا۔ وہ برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کمیلا جیورجی کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئی ۔ اْنہوں نے کہا کہ وہ اپنی صحت کے معاملے پر فزیو سے بات چیت کریں گی کیونکہ یہ سیزن کافی طویل ہے اور وہ اپنے آپ کو واضح تصویر میں دیکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڑی میں بہت زیادہ تکلیف ہے۔ گزشتہ ایونٹ سے اخراج پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن ان کی میچوں میں کارکردگی اطمینان بخش رہی۔
ہوپ اورامبریزپہلی مرتبہ
ونڈیز ٹیم میں شامل
انٹیکا۔28جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف رواں ونڈے سیریز میں 0-1 سے پیچھے رہنے کے بعد میزبان ونڈیز ٹیم میں ماباقی 3 مقابلوں کے لئے 2 نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے بموجب معلنہ 13 رکنی میزبان ٹیم میںپہلی مرتبہ کائیل ہوپ اور سنیل امبریز کو شامل کیا گیاہے۔ کرکٹ ویسٹ ونڈیز کے چیرمین آف سلیکٹرس کارٹنی براؤن نے کہا کہ ہوپ اور امبریز ابھرتے اور باصلاحیت نوجوان کرکٹرس ہیں اور ان کا انتخاب کھلاڑیوں کے شاندار مظاہروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔دونوں نے 50 اوورس کی گھریلو کرکٹ میں متاثر کیا ہے۔