ایلگراور ڈوپلیسی کی سنچریاں

پورٹ ایلزبتھ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی اوپنرڈین ایلگر اور فاف ڈوپلیسی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ میں سنچریاں اسکور کرلی ہیں ۔ ایلگر نے 239گیندوں میں 18چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 130رنز بنائے جب کہ فاف ڈوپلیسی جن کا یہاں سینٹ جارج پارک میں مظاہرہ اور ریکارڈ کافی بہتر ہے انہوں نے بھی 230گیندوں میں 13چوکے اور 2چھکوں پر مشتمل اننگز میں 103رنز اسکور کئے ۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 179رنز کی پارٹنرشپ رہی ۔ آج دوسرے دن کھیل کو جس وقت بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اس موقع پر میزبان جنوبی افریقہ نے 289/3رنز اسکور کرلئے تھے ۔ تادم تحریر کپتان ہاشم آملہ 23اور ڈی ویلئرس 9رنز بناچکے تھے ۔