چنگشا ۔ ہیونن ( چین )27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایف آئی بی اے ایشیا چمپئن شپ والی بال میں ہندوستان نے امجیوت سنگھ کے 32 پوائنٹس کی وجہ سے فلسطین کے خلاف 73-70 سے کامیابی حاصل کرسکا ہے ۔ یہ میچ بہت دلچسپ اور سخت مسابقت والا رہا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیلئے بہت مشکلات پیدا کیں۔ ایک موع پر فلسطین کے جمال ابو شمالہ نے گیم کو ٹائی کرنے میں تقریبا کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن وہ معمولی فرق سے چوک گئے ۔ فلسطین کیلئے تین اہم کھلاڑیوں ابو شمالہ ‘ ثانی سکا کینی اور عماد خواہش نے بہترین مظاہرہ کیا اور مسلسل اسکور کیا جبکہ ہندوستان کیلئے امجیوت سنگھ ‘ امرت پال سنگھ اور وشیش بھیرگونشی نے ان کا موثر جواب دیا ۔ اجیوت سنگھ نے سب سے بہترین مظاہرہ کیا اور انہوں نے 32 پوائنٹس اسکور کئے ۔ انہوں نے پورے میچ میں حصہ لیا اور صرف ایک منٹ کیلئے کھیل سے باہر رہے ۔ انہیں بھیرگونشی سے بھی اور پھر امرت پال سے بھی اچھی مدد ملی تھی اور تینوں نے ہندوستان کیلئے خاطر خواہ پوائنٹس اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ فلسطین کیلئے ثانی ساکی کینی نے سب سے زیادہ 32 پوائنٹس بنائے جمال نے 21 اور عماد خواہش نے 16 پوائنٹس اسکور کرکے ہندوستان کیلئے سخت مسابقت پیش کی تھی ۔