ایف آئی ایچ لیگ کیلئے انڈیا18 اقوام میں شامل

لوزین (سوئٹزرلینڈ)، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا ہاکی کھیلنے والے 18 اقوام میں شامل ہے جو آنے والے گلوبل ’’ہوم اینڈ اَوے لیگ‘‘ کے دوسرے مرحلے میں کامیابی سے پہنچ چکے ہیں، جو 2019ء میں شروع ہونا طے ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے آج اعلان کیا کہ 18 نیشنل اسوسی ایشنس انتخابی عمل کے امیدواری مرحلے تک پیش رفت کرچکے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ ارجنٹینا، آسٹریلیا، بلجیم، انگلینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، جاپان، کوریا، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اسپین اپنی مینس اور ویمنس دونوں ٹیموں کیلئے درخواست پیش کرتے ہوئے کامیاب ہوئے۔ چین، اٹلی اور امریکہ اپنی مینس ٹیموں اور ملائیشیا اور پاکستان مینس ٹیموں کیلئے کامیاب ہوئے۔

 

بی سی سی آئی اڈمنسٹریٹرز کی نامزدگی 30 جنوری تک موخر
مرکز اور کرکٹ بورڈ کو نام تجویز کرنے کی اجازت : سپریم کورٹ
نئی دہلی ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ اصلاحات کے بارے میں جاری کیس نے آج ایک نیا موڑ لے لیا، جب سپریم کورٹ نے مرکز اور پریشانی سے دوچار بی سی سی آئی کو اجازت دے دی کہ کرکٹ باڈی کو چلانے کیلئے کمیٹی آف اڈمنسٹریٹرز میں تقرر کیلئے ناموں کو تجویز کریں، نیز واضح بھی کردیا کہ 70 سال سے زیادہ عمر والے کسی بھی شخص کے نام پر غور نہیں کیا جانا چاہئے۔ عدالت جس نے ابتداء میں ثالث انیل دیوان اور گوپال سبرامنیم سے اڈمنسٹریٹرز مقرر کرنے کیلئے نام طلب کئے تھے، اب اس نے اڈمنسٹریٹرز کے ناموں کا اعلان 30 جنوری تک موخر کردیا جبکہ بی سی سی آئی اور مرکزی حکومت نے کامیابی سے استدلال پیش کیا کہ انھیں بھی اڈمنسٹریٹرز کے نام تقرری کے سلسلے میں غوروخوض کیلئے مہربند لفافہ میں پیش کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ جسٹس دیپک مصرا، جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ پر مشتمل بنچ نے بی سی سی آئی کو اجازت دی کہ موجودہ عہدے داروں میں سے تین نام 27 جنوری تک پیش کرے، جو بورڈ کی 2 فبروری کو مقررہ آئی سی سی ایگزیکٹیو میٹنگ میں نمائندگی کرسکیں۔