نئی دہلی ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی انڈر 23فٹبال ٹیم ایشین گیمس میں اپنے گروپ ایچ کے مقابلے اردن اور متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی جب کہ سینئر ٹیم کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جومیزبان جنوبی کوریا ‘ تھائیلینڈ اور مالدیپ کے خلاف مقابلوں میں شرکت کرے گی ۔ ڈرا کا آج اعلان کیا گیا جس میں 29ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں 8گروپ میں منقسم کیا گیا ہے ۔ خاتون زمرہ میں 11ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جنہیں چار ٹیموں کے دو گروپ اور تین ٹیموں کا ایک گروپ بنایا گیاہے ۔ دو مرتبہ کی گولڈ میڈل فاتح ہندوستانی ٹیم متحدہ عرب امارات کے ساتھ موجود ہے ۔