جکارتہ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹھارہویں ایشین گیمس میں آج ہندوستانی ویمنس اور مینس کبڈی ٹیم نے شاندار شروعات کی۔ ویمنس ٹیم نے جاپان کو اور مینس ٹیم نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کو شکست فاش دی۔ گزشتہ ایشین گیمس انجین جنوبی کوریا میں ہندوستانی مینس اور ویمنس کبڈی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کئے تھے۔ آج کے مقابلے میں ہندوستانی مینس ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف 50-21 پوائنٹس جیت کر گروپ A مقابلے میں 44-28 سے سری لنکا کو شکست دی۔