ایشین گیمز :پاکستان ٹیبل ٹینس مکسڈڈبلزکے دونوں میچ ہار گیا

انچیون ، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کارکردگی آج بھی ناقص رہی۔ پاکستانی اتھلیٹس مختلف ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جاریہ گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ ہار گیا۔ سلیم عباس اور عائشہ اقبال انصاری کی جوڑی کو تھائی کھلاڑیوں نے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں عاصم قریشی اور راحیلہ کاشف کے پیئر کو چائنیز تائپی کی جوڑی کے مقابل شکست ہوئی۔ ویمنز ڈبلز میں پاکستان کو ہندوستان سے شکست ہوئی جبکہ سنگلز مقابلوں میں عائشہ اقبال کو منگولیا کی کھلاڑی نے زیر کرلیا۔ پاکستان کے محمد رمیز مکاؤ کے کھلاڑی کے خلاف واک اوور کے ذریعے اپنا مقابلہ جیت گئے۔