ایشین کپ ٹیبل ٹینس میں عدم شمولیت پر شرتھ کا اظہارافسوس

نئی دہلی ۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اب تک کے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑی سمجھے جانے والے شرتھ کمل نے ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے فیصلہ کی سخت مذمت کی ہے جس کے ذریعہ انہیں ہندوستانی ایشین کپ مہم میں انہیں نظرانداز کردیا گیا جب انہوں نے جرمنی میں کلب سے کئے گئے وعدوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے قومی چمپیئن شپ میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ شرتھ کو 13 تا 15 مارچ جئے پور میں کھیلے جانے والے ایشین کپ ٹورنمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور وہ گذشتہ سیزن سے کوئی بھی قومی مقابلہ میں حصہ نہیں لے سکیں ہیں۔ چنانچہ ایشین کپ میں سلیکشن کے لئے خاطرخواہ پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی عالمی زمرہ بندی میں 50 ویں مقام کے حامل شرتھ کامن ویلتھ گیمس میں پہلے دو مرتبہ گولڈ میڈلس حاصل کرچکے ہیں اور ایشین کپ کیلئے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔