ایشین کانٹی نینٹل چیس چمپین شپ

شارجہ ۔ 23 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گرانڈماسٹر اور سابق نیشنل چمپین بی ادھیبن نے پچھڑنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ضیاء الرحمن کو مات دیدی اور ایشین کانٹی نینٹل چیس چمپین شپ کے آج یہاں چھٹے راؤنڈ کے اختتام پر اپنی مشترکہ سبقت برقرار رکھی ہے ۔ یہاں کے مقابلوں میں ٹاپ پانچ پوزیشن پر اختتام کرنیو الے کھلاڑیوں کو 2015 ورلڈ چیس کپ میں داخلہ ملے گا جو آذربائیجان میں منعقد کیا جائے گا ۔

کارلوئیس بنگلور رن کے ایمبسیڈر
بنگلور ۔ 23 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لیجنڈری اسپرنٹر کارلوئیس جنھوں نے 10 اولمپک میڈل جیتے اور اتنے ہی تمغے ورلڈ چمپینس شپ میں حاصل کئے ، انھیں ٹی سی ایس ورلڈ 10K بنگلور رن کیلئے ایونٹ ایمبسیڈر نامزد کیا گیا ہے ، جسے وہ 18 مئی کو کانتی راوا اسٹیڈیم سے جھنڈی دکھائیں گے ۔ لوئیس نے اس نامزدگی پر پرجوش ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ہندوستان پہونچ کر خوشی ہوگی جو کھیلوں کی دلدادہ قوم ہے۔ اس موقع پر وہ مختلف شرکاء سے ملاقات کریں گے ۔