ایشین چمپین شپ :بعض اتھلیٹس کا ڈوپ ٹسٹ باقی

نئی دہلی ۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 10 ٹراک اینڈ فیلڈ اتھلیٹس جن میں زیادہ تر ریلے رنرس ہیں ، اُنھیں ہنوز ڈوپ ٹسٹ سے گذرنا ہے حالانکہ چین میں آئندہ ماہ کے ایشین چمپین شپس کیلئے منتخب انڈین ٹیم تین یوم میں روانہ ہونے والی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایسی صورتحال پیدا ہوجانے کا اندیشہ ہے جہاں ہندوستان ایسے اتھلیٹس کو مقابلوں کیلئے بھیج دے جن کا ڈوپ کے معاملے میں موقف معلوم نہ ہو اور یہ بھی ممکن نظر نہیں آرہا ہے کہ 30 مئی کو اُن کی روانگی سے قبل ڈوپ ٹسٹ کے نتائج حاصل ہوجائیں گے ۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے 3 تا 7 جون والے ایشین اتھلیٹکس چمپین شپ بمقام ووہان کیلئے 20 اتھلیٹس منتخب کئے اور انھیں ریلے رنرس ( مینس اور ویمنس 4x100m اور 4x400m ) کے ناموں کا کل این آئی ایس پٹیالہ اور بنگلور میں ٹرائیلس کے بعد نامزد کرنا ہے ۔