نئی دہلی ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی لڑکوں نے 21 ویںایشین جونیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپس جو کوالالمپور میں جاری ہے، اس کے کوارٹرفائنلس میں کوریا کے مقابل ہار جانے کے بعد دوسرے مرحلے میں سنگاپور کو 3-0 سے شکست دے کر ٹیم ایونٹ میں خود اپنے لئے کچھ اچھا کام کرلیا ہے۔ انڈین پیڈلرز اب 5-6 پوزیشن میچ میں چائنیز تائپی سے کھیلیں گے، جنھوں نے نارتھ کوریا کو 3-1 سے ہرایا۔ لالرین پوئیا، اُتکرش گپتا اور سنیش امبیڈکر نے اپنے سنگلز ترتیب وار یین جینگ یوان، تے مینگ ہان اور ایتھان فو شاؤ فینگ کے خلاف کوئی پریشانی کے بغیر جیت گئے۔ پوئیا نے یین کو 11-7، 5-11، 12-10، 14-12 سے ، اتکرش نے تے کو 11-6، 6-11، 11-6، 11-4 جبکہ سنیش نے ایتھان کو 6-11، 11-9، 11-7، 5-11 ، 11-5 سے شکست دی۔ قبل ازیں کوارٹرز میں ہندوستانیوں کو کوریا والوں نے 3-0 سے ہرایا۔