ایشین باکسنگ چمپئن شپ: پاکستان کو آخری کوارٹر فائنل میں شکست

بنکاک، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں پاکستانی باکسر محمود الحسن 91 کلو گرام وزن کے زمرے کا کوارٹر فائنل کھیلنے اِن ایکشن ہوئے۔ پاکستان کے فائٹر کو تاجک باکسر قربان اوف نے نہ صرف مشکل وقت سے دوچار کردیا بلکہ جیت سے بھی محروم کر دیا۔ محمود الحسن دوسرے راؤنڈ میں زخمی ہو کر ناک آؤٹ ہو گئے۔ یوں ایونٹ میں کسی ایک میڈل کی بھی امید ختم ہو گئی۔ پاکستان کی باکسنگ ٹیم خالی ہاتھ 6 ستمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔