ممبئی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں منعقدہ ایشیائی اسکولوں کی سطح کے شطرنج مقابلوں میں ممبئی کی آدتیہ پاٹل اور سوہانی لوہیا کو برونز میڈلس حاصل ہوئے۔ آدتیہ ، دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ ہے جس کو چین کے پانجن میں منعقدہ انڈر۔7 چمپین شپ میں برونز میڈل حاصل ہوا۔ ان مقابلوں میں 10 ممالک کی 26 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 7 سالہ آدتیہ نے 5/7 اسکور کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔ آدتیہ نے اپنی ہم وطن کیانی اگروال کو شکست دی، تاہم کیان نے کلاسیکل فورمیٹ میں برونز حاصل کیا۔ 9 سالہ سوہانی لوہیا کو انڈر ۔9 چمپین شپ مقابلوں میں برونز حاصل ہوا۔ ان دونوں کے کوچ بلاجی گٹولا ہیں۔
کشمیر میں ’’رن فار پیس ‘‘میراتھن میں سینکڑوں نوجوانوں کی شرکت
سرینگر۔ 30جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر میں منعقد ‘رن فار پیس’میراتھن میں اتوار کو سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ڈل جھیل کے کنارے ریاستی پولیس کی طرف سے منعقد اس میراتھن کو چھ زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔مردوں کی میراتھن کو پولیس گولف کورس سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تو ہاف میراتھن کو پولیس گولف کورس سے ڈک پارک تک منعقد کیا گیا۔اس میں خاتون اور مرد دونوں نے حصہ لیا۔لڑکوں کے انڈر 14 کلاس میں 8کلومیٹر دوڑ کا تو وہیں لڑکیوں کے انڈر 14 کلاس میں 6کلومیٹر دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔