ملبورن ۔ 26 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ڈیوڈ وارنر نے چوتھے ایشیس ٹسٹ کے پہلے دن آج ملبورن کرکٹ گراؤنڈ کی مسطح پچ پر انگلینڈ کی بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔ وارنر نے اپنی ٹیم کے ٹاس جیتنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک بدشگون افتتاحی سیشن کے بعد سیریز میں اپنی پہلی سنچری پر توجہ مرکوز کی، جس میں وہ کامیاب بھی رہے۔ ملبورن گراؤنڈ پر کرکٹ شائقین کا بے پناہ ہجوم دیکھا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا توقع کررہی ہیکہ شائقین کی تعداد 2013-14ء کے ریکارڈ 91,112 کو عبور کی جائے گی۔