ایشیا کپ T20 ٹورنمنٹ آج سری لنکا ۔ یو اے ای مقابلہ

میرپور ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپنے اسٹار کھلاڑیوں کی واپسی پر بلند حوصلہ سری لنکا ایشیا کپ T20 ٹورنمنٹ میں میں جلد ہی ردھم حاصل کرلینا چاہے گا جبکہ انھیں اپنے پہلے راؤنڈ روبن لیگ میچ میں کل یہاں کمزور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا سامنا کرنا ہوگا۔ سری لنکن ٹیم اپنے کپتان لاستھ ملنگا اور ٹسٹ کیپٹن انجیلو میتھیوز کی واپسی کے ساتھ طاقتور دکھائی دے رہی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی ہندوستان کے خلاف حالیہ T20 سیریز کے دوران انجریز کے سبب دستیاب نہ تھے۔ یو اے ای کیلئے ایشیا کپ ایک اور موقع ہے کہ بڑی ٹیموں کو چیلنج کرسکے۔
ہندوستانی خواتین نے سری لنکا کو
دوسرا T20 ہرا کر سیریز جیت لی
رانچی ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم وسط اننگز میں بکھراؤ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی اور اس نے سری لنکا کو دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں آج یہاں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچ کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل عبور سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستانیوں نے سری لنکا کو 20 اوورز میں 107/8 تک محدود رکھنے کے بعد کچھ اضطراب آمیز مرحلے کا سامنا کیا، جس سے سنبھلنے کے بعد 19 اوورز میں جیت درج کرائی۔ لنکا والوں کیلئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ نقصان دہ ثابت ہوا کیونکہ ایکتا بشٹ (3/22) اور پونم یادو (3/17) نے مل کر مہمانوں کی لائن اپ کو تہس نہس کیا۔ جواب میں اِن فام کپتان میتھالی راج میزبانوں کی اسٹار پرفارمر کی حیثیت سے 51 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔