دبئی۔10 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ایشیاء کپ کے تمام میچوں کو ونڈے کا درجہ دے دیا۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ ٹورنمنٹ میں واحد ٹیم ہے جو ونڈے کرکٹ کھیلنے کا درجہ نہیں رکھتی تاہم اس کے میچز بھی ونڈے درجہ کے حامل ہوں گے۔ چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھیل کو فروغ دینے کیلئے مرتب کردہ پالیسی کا حصہ ہے۔ ایشیاء کپ کے تمام میچوںکو ونڈے کا درجہ دینے کی منظوری آئی سی سی بورڈ کا مثبت قدم ہے اور یہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ اسٹرکچر پر توجہ اور کھیل کا فروغ چاہتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ونڈے اسٹیٹس کے معاملے کا آئندہ چندماہ میں جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ٹورنمنٹ کے میچوں کو ونڈے کا درجہ دیا جائے جس پر آئی سی سی نے تمام مقابلوں کو ونڈے قراردے دیا۔