ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

دبئی۔15 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے بنگلہ دیش کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور27 اگست سے میر پور میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں 31 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جس میں زخمی کھلاڑی شکیب الحسن کا نام بھی شامل ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یو ٹرن لیتے ہوئے شکیب کو آپریشن کی اجازت دیدی ہے۔ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کے آپریشن کا مطلب ہوگا کہ وہ ایشیا کپ نہیں کھیل سکیں گے۔ دوسری جانب شکیب الحسن حج کی ادائیگی کے لئے ڈھاکہ سے حجاز مقدس بھی روانہ ہوگئے ہیں۔