دبئی۔28 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) ایشین کرکٹ کونسل نے ستمبر میں منعقدشدنی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کے کوالیفائر ایونٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ 6 ٹیموں کے اس کپ کی فاتح ٹیم کوالیفائر کے طور پر پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہوگی۔29 اگست کو شروع ہونے والے 9 روزہ ٹورنمنٹ میں ہانگ کانگ، نیپال، عمان، یو اے ای، سنگا پور اور میزبان ملائیشیا شامل ہونگی۔ رائونڈ رابن بنیاد پر تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی اور 2 ٹاپ ٹیمیں 6 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی اور فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی دونوں ٹیموں کو اصل ایونٹ میں شرکت کا موقع ملے گا۔