ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندستانی ٹیم کو خصوصی پروٹوکول

دبئی ،09 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ہندستانی کرکٹ ٹیم الگ ہوٹل میں قیام کرے گی جبکہ منتظمین نے دیگر پانچ ٹیموں کو ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہندستانی کرکٹ ٹیم کوخصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے ۔روھت شرما کی قیادت میں ہندستانی ٹیم آخر میں دبئی پہنچے گی اس کا 18ستمبر کو ہانگ کانگ اور19ستمبر کو پاکستان کے خلاف میچ ہوگا۔