ایشیا کپ شیڈول : 19ستمبر کو دبئی میں ہند۔پاک ٹکراؤ

لاہور ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، 19ستمبر کو پاکستان اور ہندوستان کا دبئی میں ٹکراؤ ہو گا، افتتاحی روز 15 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ 14ویں ایشیا کپ کا شیڈول جاری، ایشیا کا نیا کرکٹ چمپئن کون ہو گا، چھ ٹیموں کے درمیان 15ستمبر سے میدان سجے گا۔ 19ستمبر کو پاکستان کا روایتی حریف انڈیا سے مقابلہ ہوگا۔ افتتاحی روز بنگلہ دیش کی ٹیم دفاعی چمپئن سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی، 2014 کا ایشیا کپ آئی لینڈرز نے جیتا تھا۔ متحدہ عرب امارات تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔