ایشیا کپ باسکٹ بال ‘ ہندوستان کو عراق کے مقابلہ میں شکست

جکارتہ ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چوتھی ایشیا چمپئن شپ باسکٹ بال ٹورنمنٹ میں ہندوستان کی انڈر 16 ٹیم کو عراق کے مقابلہ میں 69-90 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ہندوستان کا یہ دوسرا مقابلہ تھا ۔ ٹیم کیلئے کپتان پی بالا دھنیشور ‘ فارورڈ انکت جوشی اور سنٹر آدرش جئے کمار نے آخری مراحل میں حالانکہ ٹیم کیلئے جدوجہد کی اور اسکور کیا لیکن عراق کی ٹیم نے دوسرے راونڈ سے ہی میچ پر گرفت بنائے رکھی اور کامیابی حاصل کی ۔ پیر کو ہندوستان بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے مابین فاتح ٹیم سے 13 ویں اور 14 ویں مقام کیلئے ہوگا ۔