ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے ٹیموں کا 5 فبروری کو سلیکشن

ممبئی ۔ 3 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں مقررہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ اور اُس کے بعد ہندوستان میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 چمپیئن شپ کیلئے ہندوستانی اسکواڈس سندیپ پاٹل کی زیرقیادت نیشنل سلیکشن پیانل 5 فبروری کو دہلی میں منتخب کرے گا ۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے آج نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ میٹنگ 5 فبروری کو دہلی میں مقرر کی گئی ہے جہاں دونوں ایونٹس کیلئے ٹیموں کا انتخاب ہوگا ۔ ہندوستان ہمہ قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹس سے قبل 9 فبروری سے سری لنکا کے خلاف وطن میں تین میچ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا ۔ ایشیا کپ 24 فبروری سے 6 مارچ سے مقر کیا گیا ہے جبکہ 19 تا 22 فبروری اس ٹورنمنٹ کیلئے ایک کوالیفائر کے انتخاب کے سلسلے میںمیچز ہوں گے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے جو ماضی میں 50 اوور کے ٹورنمنٹس کے مقابل نمایاں تبدیلی ہے ۔