کراچی ۔یکم ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے کسی بھی ٹیم کو پسندیدہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ خطاب جیتنے کا دارو مدار کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور ٹیموں کے میں کھلاڑیوں کے امتزاج پر ہوگا اور چونکہ یہ ایونٹ سخت چیلنج سے بھرپور ہے لہٰذا قبل از وقت کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بھی اچھی فارم میں ہیں جن سے ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے لیکن یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی سے اسے قطعی نہ جوڑا جائے کیونکہ وہ ٹورنمنٹ ایک سال پہلے کی بات ہے۔یادرہیکہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف افتتاحی مقابلے میں شکست کے بعد فائنل میں پھر سامنے آنے والی ہندوستانی ٹیم کو شکست دیکر خطاب جیتا تھا۔