ایشیاڈ : تین نیپالی اتھلیٹس ولیج سے غائب ہوگئے

سیول ، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین نیپالی اتھلیٹس ایشین گیمز میں اتھلیٹس ولیج سے اس ہفتے لاپتہ ہوگئے ہیں جو ظاہر طور پر نوکریاں تلاش کرنے کی کوشش ہے، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ ایک مرد نیپالی سیپک ٹکرا اتھلیٹ حاضر نہیں ہوا جب چہارشنبہ کو اُس کی ٹیم انچیون سے وطن واپس پرواز کرگئی۔ 2 ووشو کھلاڑی بھی جمعرات کی صبح اتھلیٹس ولیج سے رفوچکر ہوگئے۔ کلوزڈ سرکٹ ٹی وی فوٹیج نے دکھایا کہ دو ووشو کھلاڑی طلوع آفتا ب سے قبل ولیج سے اپنے بیاگس لے کر چلتے بنے۔ بقیہ نیپالی ووشو ٹیم جمعرات کو وطن لوٹ آئی۔ انچیون پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’’ہمیں شبہ ہے کہ تمام تینوں نیپالی غائب ہوئے تاکہ یہاں غیرقانونی شہریوں کے طور پر رہتے ہوئے نوکریاں حاصل کرسکیں۔‘‘