ایشیاڈ : باسکٹ بال میں ہندوستانی وومنس ٹیم کو شکست

انچیون 28 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس باسکٹ بال ٹیم کو ایشین گیمس کے کوارٹر فائنل میںشکست ہوگئی ۔ ہندوستان کو جاپان کے خلاف مقابلہ میں 37 – 70 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہندوستان کیلئے رسپریت سدھو اور کویتا اکولہ نے فی کس نو نو پوائنٹس اسکور کئے جبکہ کپتان سمرتھی رادھا کرشنن نے آٹھ پوائنٹس اسکور کئے ۔ اس میچ میں ابتداء سے ہی جاپان کا غلبہ رہا ۔ سدھو حالانکہ ابتداء میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی تھی تاہم انہوں نے بعد میں اپنے مظاہرہ میں بہتری پیدا کی اور نو پوائنٹس اسکور کئے ۔ ہندوستان کیلئے کویتا نے کچھ مواقع گنوائے ۔ انہیں 12 مرتبہ موقع ملا تھا تاہم وہ صرف تین پوائنٹس ہی اسکور کرسکیں ۔ جاپان کیلئے میا کواہارا نے سب سے زیادہ نو پوائنٹس اسکور کئے ۔