دوحہ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام): ایک فوجداری عدالت نے ایک ایشیائی نژاد خاتون پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک چار سالہ پاکستانی بچے کو ٹکر دینے کے جرم میں 10 ہزار قطری ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔ شدید زخمی ہو جانے کی وجہ سے یہ بچہ بعد ازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ مقامی عربی روزنامہ الریعہ کے بموجب اسی عدالت نے دو لاکھ قطری ریال کا خوں بہا بچے کے والدین کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ موٹر چلانے والی خاتون کو بھی خوں بہا میں اپنا حصہ ادا کرنا ہوگا۔ باقی رقم انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔ یہ حادثہ عُمران کے علاقہ میں پیش آیا جہاں بچے کے والدین مقیم ہیں، حادثہ کے بعد بچے کو فوری اسپتال کے ہنگامی خدمات وارڈ میں شریک کیا گیا تھا۔ جہاں وہ بعد ازاں فوت ہوگیا۔