ایشیاء کی 400 باوقار یونیورسٹیوں میں ہندوستان کی 37 جامعات

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد بھی شامل
ایشیائی ملکوں میں چند ایسی یونیورسٹیز ہے جن کا شمار اس خطہ کی غیر معمولی اور بہترین معیاری یونیورسٹیز میں ہوتا ہے ۔ حال ہی میں کیو ایس ایشیائی یونیورسٹیز ذریعہ ہندی برائے سال 2018 کا اعلان کیا گیا جس کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ایشیائی یونیورسٹیز میں ہندوستان کی سرفہرست جامعات درجہ کے درجہ میں کمی آئی ہے ۔ اس فہرست میں آئی آئی ٹی ممبئی کو 34 واں مقام دیا گیا ۔ 41 ویں مقام پر آئی آئی ٹی دہلی رہی ۔ آئی آئی ٹی مدراس کو ایشیائی جامعات میں 48 واں مقام حاصل ہوا ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، بنگلور 51 ویں مقام پر رہی ۔ کیو ایس نے یہ درجہ بندی منگل کو جاری کی 2010 اور 2017 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو ہندوستان کا سب سے بہترین ادارہ رہا تھا لیکن اس سے یہ مقام آئی آئی ٹی ممبئی نے چھین لیا ۔ ایشیائی جامعات 2018 میں ائی آئی ٹی ممبئی کو ایشیاء میں 34 واں مقام حاصل ہوا ۔ آئی ٹی ٹی دہلی 41 واں ، آئی آئی ٹی مدراس 48 واں ، آئی آئی ایس سی 51 واں ، آئی آئی ٹی کانپور 59 واں آئی آئی ٹی کھڑکپور 62 واں ، دہلی یونیورسٹی 72 واں ، آئی آئی ٹی رورکی 93 واں ، آئی آئی ٹی گوہاٹی 98 واں اور کولکتہ یونیورسٹی نے 125 واں مقام حاصل کیا ۔ سنگاپور کی ننگیانگ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی NTU) ) ایشیائی جامعات میں سرفہرست رہی گذشتہ سال وہ تیسرے مقام پر تھی اور پہلا مقام نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور نے حاصل کیا تھا ۔ اب وہ دوسرے مقام پر آگئی ہے ۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو ایشیاء میں تیسرامقام حاصل کرنے میں کامیابی ملی ۔ کوریا اڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی ( جنوبی کوریا ) اور یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کو بالترتیب ایشیاء کی چوتھی اور پانچویں سرفہرست یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہوا ۔ چین کی سنگھوا یونیورسٹی کو 6 واں اور جاپان کی یونیورسٹی آف ٹوکیوں کو 13 واں مقام دیا گیا ۔ کیو ایس درجہ بندی برائے ایشیائی جامعات 2018 میں ایشیاء کی 400 جامعات کو مختلف شعبوں میں ان کے مظاہروں کی بنیاد پر درجے دئیے گئے ۔ ان میں ہندوستان کی 37 اور پاکستان کی 17 یونیورسٹیاں شامل ہیں ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو 200 واں اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو 238 واں مقام حاصل ہوا ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد 196 واں مقام حاصل کرسکا ۔۔