ایشیاء کپ 2020 کا پاکستان میزبان

سنگاپور۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2020ء کے ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو دیدی گئی ہے۔ ایشیاء کپ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ سنگاپور میںایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکائی حکام کی بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے سری لنکائی بورڈ سے سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ کرکٹ کو ایشین گیمز 2022ء￿ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ 1983ء میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک ہر دو سال بعد اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پہلا ایشیا کپ 1984ء میں شارجہ کی سرزمین پر کھیلا گیا۔